اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکی غنڈہ گردی کا شکار

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چورھراہٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم فرانس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی  کے سلسلہ میں پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کر دیں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کردے گا ،مذکورہ امریکی سفارتکار کا دعوی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی قرارداد ، مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو کمزور کردے گی ۔
یادرہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک آنلائن کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی مجوزہ قرارداد پر اتفاق کرلیا ہے،یادرہے کہ امریکہ کی رخنہ اندازیوں کے باعث فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کی تمام کوششیں ناکام ہو رہی ہیں ۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اراکین کو فرانس کی مجوزہ قرارداد کی کاپیاں تقسیم کردی ہیں ،واضح رہے کہ اس سے پہلے چین ، ناروے اور تیونس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے تشدد کو روکنے کے لئے ایک قرارداد پیش کی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کردیا تھا ۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین