Code : 1809 92 Hit

برطانیہ کو اپنی غلط پالیسیوں اور ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنےکا تاوان ادا کرنا پڑےگا:رہبر معظم

رہبر معظم کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک کے مد مقابل کوئی کمزور حکومت ہو تو وہ اس کا استحصال شروع کردیتے ہیں۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آئمہ جمعہ سے ملاقات میں برطانیہ کی معاندانہ اور خبیثانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: برطانیہ کو ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا،رہبر معظم نے مغربی ممالک کے تکبر اور غرور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر مغربی ممالک کے مد مقابل کوئی کمزور حکومت ہو تو وہ اس کو اپنی مٹھی میں لیکراس کا استحصال شروع کردیتے ہیں ، لیکن اگر کوئی حکومت استقامت اور پائداری کے ساتھ ان کا مقابلہ کرے تو وہ سرجھکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں ،رہبر معظم نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں باقی ماندہ مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یورپی ممالک تکبر اور غرور کی وجہ سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں پہلو تہی کررہے ہیں، جبکہ ہم نے اپنے وعدوں سے بھی زیادہ  عمل کیا ہے اور پھر بھی وہ ہمیں فریب اور دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں، رہبر معظم نے فرمایا: برطانیہ کو اپنی غلط پالیسیوں اور ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنے کے سلسلے میں تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम