Code : 1765 105 Hit

برطانیہ کو سمندر میں شرارت کرنے کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا:ایرانی صدر

ایران کے صدر نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایران کی تیل بردار کشتی کو سمندرمیں ضبط کرکے شرارت کا آغاز کیا ہےجس کا تمہیں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایران کی تیل بردار کشتی کو سمندرمیں ضبط کرکے شرارت کا آغاز کیا ہے اور اس کا تمہیں بعد میں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا، حسن روحانی نے کہا کہ دشمن خطے میں بد امنی پیدا کرنا چاہتا ہے اسی لئے وہ کبھی ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی سمندر میں شرارت کرتا ہے البتہ اسے ایرانی ايئر ڈیفنس نے منہ توڑ جواب دیا ہے جبکہ ایران کی تیل بردار کشتی کو ضبط کرکے دشمن نے نئي شرارت کا آغاز کیا ہے جس کا ایران مناسب وقت میں بھر پور اور منہ توڑ جواب دےگا،ڈاکٹر حسن روحانی نے برطانیہ کے اقدام کو غلط ، بے بنیاد اور خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی بحریہ نے اسپین کی بحری حدود میں ایران کی تیل بردار کشتی کو ضبط کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا جس کا تاوان برطانیہ کو ادا کرنا پڑےگا، حسن روحانی نے کہا کہ برطانیہ کو اپنی اس خطا کی سنگینی کا علم بعد میں ہوگا،ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ دشمن نے ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے لئے ایران کے اقتصاد کو نشانہ بنا رکھا ہے اور ایران آج دشمن کی اقتصادی دہشت گردی کا بھر پور انداز میں مقابلہ کررہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम