Code : 3294 37 Hit

طالبان کا امریکہ کے خلاف اعلان جنگ

طالبان نے امریکہ کی جانب سے ان کے قیدیوں کو رہا نہ کیے جانے کو امن معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انھیں جنگ کی دھمکی دی ہے۔

ولایت پورٹل:طالبان نے امریکی معاہدے کے تحت طے شدہ وقت کے اندر اپنے قیدیوں کو رہا نہ کیے جانے کے بعد امریکہ کو معاہدہ ختم کرنے اور تو وہ جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
طالبان کا کہنا  ہے کہ انھوں نے اب تک امریکہ کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کی پاسداری ہے  جس پر رواں سال 29 فروری کو دوحہ میں دستخط ہوئے تھے۔
طالبان کے بیان کے مطابق  امریکی عہدیداروں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ طالبان  نے معاہدے کی تعمیل کی ہے اور افغانستان میں دیرپا حل اور پائدار امن کے لیے افغان جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لئے بار بار اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ مختلف بہانوں  کے ذریعہ امن معاہدے کے مطابق 5 ہزار قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
طالبان نے مزید کہا ہے کہ دستخط شدہ معاہدے کے مطابق جب تک افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں افغان فریقوں کے ساتھ کوئی الگ معاہدہ نہیں ہوتا تب تک جامع جنگ بندی کا قیام عمل میں نہیں آئے گا۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम