Code : 1786 10 Hit

افغانستان میں طالبان کا ایک ہوٹل پر حملہ؛8 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 جنگجو مارے گئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جس کے بعد ان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجہ  میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 جنگجو مارے گئے،ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آورں کا ایک گروپ بادغیس کے قلعہ نو میں داخل ہوگیا اور ہوٹل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خود کش بمبار دھماکا کرنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے،ہوٹل میں موجود دیگر طالبان جنگجوؤں نے ساتھی خود کش بمبار کی ہلاکت کے بعد پوزیشن سنبھال لیں اور پولیس کے 8 اہلکاروں کو قتل اور 7 کو زخمی کر کے ہوٹل پر قابض ہوگئے تاہم افغان فوج نے کاروائی کرکے ہوٹل کو طالبان سے خالی کروالیا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम