Code : 3786 7 Hit

شامی عوام کا ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ

شام کے شہر الحسکہ میں مظاہرین نے دمشق کے خلاف واشنگٹن کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئےبشار الاسد کی حمایت میں نعرے لگائے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی عوام نے ایک بار پھر امریکی مخالف مظاہرے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام کے شہر الحسکہ میں واقع بوئیر البوعاصی گاؤں میں رہنے والے شامی باشندوں نے بشار الاسد کی حمایت میں مظاہرے کیے اور دمشق کے خلاف سزار پابندیوں کے قانون کے نفاذ سمیت امریکی دشمنانہ اقدامات کی مذمت کی۔
مظاہرین نے شام کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت اور شامی حکومت پر اس کے دباؤ کی مذمت کی۔
مظاہرین نے بشار الاسد اور شامی فوج کی بھی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
یادہے کہ حالیہ دنوں میں شام میں  بشار الاسد اور شامی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں نیز امریکی اقدامات کی مذمت میں حماۃ ، حمص اور لاذقیہ جیسےاس ملک کے صوبوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین