شامی فوج کا ادلب کے جنوبی مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانہ پر حملہ

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج ادلب کے جنوبی نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں شدید گولہ باری کر رہی ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی فوج نے ادلب کے جنوبی مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری گولہ باری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد  شامی فوج نے ادلب کے جنوبی نواحی علاقے الفطیرہ ، کنسفرہ ، البرع کے مضافات میں ، صفوہن اور الحلوبہ کے علاقوں میں  دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی، شام کے ذرائع نے ادلب کے جنوبی نواحی علاقوں میں  نگراں پروازوں کی بھی اطلاع دی۔
ادھر ، گذشتہ روزبھی  ادلب کے جنوبی نواحی علاقے میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے ساتھ زبردست جنگ ہوئی۔
دوسری جانب شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج شام کے شہر البادیہ میں داعش کے خلاف ایک نئے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے اور اعلان کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں کی حمایت سے یہ نیا آپریشن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہورہے ہیں  جب شام کے صحرا میں فوج کے خلاف داعش کی تحریکوں میں اضافہ ہوا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین