Code : 3025 176 Hit

شامی فوج نے پانچ جارح ڈرون ہک کرکے زمین پر اتار لیے

شامی فوج نے پانچ جارح ڈرون ہک کرکے زمین پر اتار لیے جن کا مقصد حمص آئیل ریفائنری کو نشانہ بنانا تھا۔

ولایت پورٹل:شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حمص آئیل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے مقصد سے آنے والے پانچ جارح ڈرون ہک کرکے زمین پر اتار لیے۔
تاہم اس سلسلہ میں ابھی تک اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  یہ ڈرون حملے دو صوبوں حلب اور ادلب میں شامی فوجی کی حالیہ  پیشرفت کے جواب میں کیے جانے تھے۔
یادرہے  کہ گذشتہ ہفتے آزاد کی جانے والی حلب-دمشق شاہراہ کی محفوظ رینج میں اضافہ کرنے کے لئے شامی فوج اور مزاحمتی دستوں کی جانب سے حلب میں کیے جانے  آپریشنوں میں حالیہ کامیابیوں کے بعد اس صوبے کے مغرب میں  واقع دو گاؤں اور ایک سائنس مرکز کو آزاد کرالیا ہے۔
واضح رہے کہ شامی افواج نے گذشتہ روز معرۃ النعسان نامی قصبے پرکنٹرول حاصل کرنے کے بعد ترک فوج کے زیر انتظام تفتاز  فوجی ہوائی اڈے پر قابو پالیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम