Code : 3007 20 Hit

شام میں ہماری انتقامی کاروائی میں شامی فوج کا وسیع پیمانہ پر جانی نقصان؛ترکی کا دعوی

ترکی نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے شام میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کے لیے جو کاروائی کی ہے اس کے نتیجہ میں شامی فوج کا بڑے پیمانہ پر نقصان ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کی وزارت دفاع دفاع نے بغیر کسی ثبوت کے دعوی کیا ہے کہ  انھوں نے ادلب میں شامی فوج کا بہت نقصان کیا ہے ۔
یادرہے کہ ترکی اپنے مخالفین کے خلاف ہمیشہ نقصان کا لفظ استعمال کرتا ہے تاکہ یہ نہ معلوم ہوسکے کہ کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں ،کتنے زخمی ہوئے ہیں یا کتنے گرفتار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انھیں میڈیا میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ شامی فوج کے سلسلہ میں اس بار کے ان کے بے بنیاد دعووں پر شامی ذرائع ابلاغ نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کی بنا پر کہا ہے کہ اس دعوی کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام کو  ترکی نے دعوی کیا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے نتیجہ میں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کے جواب میں  انھوں نے ادلب میں شامی فوج کے 51 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے  تاہم آج اس میں بغیر کسی دلیل کے اضافے کا دعوی کرتے ہوئے کہ 55 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ  انھوں نے شامی فوج کے دو ٹینک اور  تین توپوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو بھی تباہ کردیا ہے نیز 101 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ادلب میں شامی فوج کی انسداد دہشت گردی کارروائی  کے نتیجہ میں 14ترک فوجی ہلاک اور45 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम