شامی فوج کے ہاتھوں ادلب کے جنوب میں ایک علاقہ فتح

شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف بھاری گولہ باری کے بعد ادلب کے جنوب میں واقع ایک علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں واقع ایک علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا، رپورٹ کے مطابق شامی فوج  نے ادلب کے جنوب مشرقی مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھاری مقدار میں گولہ باری کرنے کے بعدالخوین کے شمال مشرق میں واقع اللویبده گاؤں پر قابو پالیا۔
ادھر لندن میں مقیم شامی حزب اختلاف کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے جبل الزاویہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف شامی فوج کی طرف سے بھاری  مقدار میں گولہ باری کی گئی ہے،اس تنظیم نے مزید کہا کہ اور اعلان کیا ہے کہ ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے جبل الزاویہ میں سفوهن، کفرعوید، کنصفره، الفطیره، بلیون، الباره و الموزره شامی فوج کی گولہ باری اور راکٹ فائر کی زد میں آگئے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین