ولایت پورٹل:شام سے العالم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی فوج نے اپنے ملک کے متعدد علاقوں میں النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں جبل الزاویہ کے الفاطرہ، فلیفیل،صفوان،سان، بنین اور"حورش بینن شامل ہیں۔
درایں اثنا شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، رپورٹ کے مطابق ادلب کے مغرب میں جسر الشغور کے نواحی علاقے حلوز اور کفردین کے محور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جو لطاکیہ کے مضافاتی علاقے کبانیہ کے لیے ان کی امدادی سپلائی لائن سمجھے جاتے ہیں۔
یادر ہے کہ شامی فوج کا یہ آپریشن ڈی ایسکلیشن زون میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ادلب کے مشرقی مضافات میں فوجی ٹھکانوں پر ان کے مارٹر حملوں کے جواب میں کیا گیا،قابل ذکر ہے کہ شامی فوج کی یونٹوں نے ادلب کے مغربی مضافات اور لطاکیہ کے مضافات کو ملانے والی سڑک پر النصرہ فرنٹ کی قیادت میں الفتح المبین آپریشن روم کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔
شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ
شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے شمالی مضافات میں واقع نواحی علاقے سہل الغاب میں واقع قلیدین، العنکاو" اور شیخ سندیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

wilayat.com/p/9229
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین