ولایت پورٹل:شامی فوج نے صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقوں میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے تل الملح نامی اہم اسٹریٹجک گاؤں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے،روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ ''کفرھود'' اور '' الجدیدہ'' نامی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد شرپسندوں نے پسپائی اختیار کی ہے،روسی خبررساں ادارہ اسپونٹک کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی ادلب کے قریبی علاقوں میں بھی کاروائی کی جس کے نتیجے میں '' الجبین'' نامی علاقہ تکفیریوں سے آزاد کرالیا گیا،واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ نے 'تل الملح' پر قبضہ کرلیا تھا، شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمے تک آپریشن جاری رہے گی۔
تسنیم
شامی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف وسیع پیمانہ پر کاروائیاں جاری
شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔

wilayat.com/p/1897
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین