Code : 2852 644 Hit

رہبر ایران کی زبان سے عربی میں خطبہ عرب حکمرانوں کے خطبوں سے ہزار گنا زیادہ اچھا لگا:الجزیرہ کے معروف اینکر

الجزیرہ نیوز چینل کے مشہور ومعروف اینکر نے لکھا ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رہبر ایران کی عربی اتنی سلیس اور شیرین ہے کہ اس زبان کو ان کی منھ سے ایک بار سننا ، عرب حمکرانوں کے منھ سے ہزار بار سننے سے بھی زیادہ دلشین اور اچھا لگا ہے

ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل کے مشہور اینکر نے گذشتہ ہفتہ تہران کی نماز جمعہ میں لاکھوں کے مجعمع میں رہبر معظم کی زبان سے عربی میں خطبہ دینے جانے کی تعریف وتمجید کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے رہبر ایران کی زبان سے عربی سننا عرب حکمرانوں کی زبان سے سننے سے ہزار گنا زیادہ اچھا لگا،الجزیرہ نیوز چینل کے مشہور ومعروف اینکر جمال ریان  نے رہبر معظم کی جانب سے جمعہ کے دورے خطبہ کے ایک حصہ کو عربی میں پڑھنے  کے تعریف کرتے ہوئےٹویٹر کےاپنے اکاؤنٹ پر اس خطبہ سلیس اور شیرین نیز بغیر کسی عیب ونقص کے قرار دیا ہے اور  لکھا ہے کہ  میں گواہی دیتا ہوں کہ رہبر ایران کی عربی اتنی سلیس اور شیرین ہے کہ اس زبان کو ان کی منھ سے ایک بار سننا عرب حمکرانوں کے منھ سے ہزار بار سننے سے بھی زیادہ دلشین اور اچھا لگا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ میں نے جب سے اردن ریڈیو پر کام کرنا شروع کیا ہے تب سے میڈیا پر کام کرنے اور عربی میں تجوید کے ساتھ بات کرنے اور الفاظ کو بہتر طور پر ادا کرنا شروع کیا ہے اور اس کے لیے  میں نے معروف مصری ادیب اور میڈیا میں سرگرم استاد فاروق شوشہ کی خدمت میں  زانو ادب طے کیے ہیں اور ان سے سیکھا ہےلیکن میں رہبر ایرانکی عربی زبان کی گواہی دیتا ہوں ،ایسی گواہی کہ رہبرایران حقیقت میں اس کے حقدار ہیں،قابل ذکر ہے کہ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر رہبر معظم کا عربی میں خطبہ نشر کیا ہے،واضح رہے کہ بین الاقوامی اخبار رائ الیوم کے لندن ایڈیش کے اڈیٹر عبد الباری عطوان نے رہبر معظم کے خطبہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کتنی دلنشین عربی تھی رہبر انقلاب کی۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम