Code : 3369 39 Hit

بن سلمان کو سعودی عوام کی بے مثال مزاحمت کا سامنا

سعودی حکومت کو نیوم شہر کی تعمیر کے لئے سعودی عوام خصوصا شمال مغربی خطے کے باشندوں کی بے مثال مزاحمت کا سامنا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  سعودی حکومت کو اس وقت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے منصوبوں کے خلاف سعودی عوام کی بے مثال مزاحمت کا سامنا ہے۔
شمال مغربی  علاقہ کے اکثرسعودی قبائل خصوصا الحویطات قبیلے نے کہا ہے کہ وہ بن سلمان کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور اس علاقہ میں ایک بڑا شہر تعمیر کرنے کے لئے اپنے گھروں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ 2017 میں ، بین سلمان نے سعودی عرب کے 2030 کے ویژن کے دائرہ کار میں ایک جدید شہر بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ شہر بیلجیم کے سائز کے برابر ہوگا ۔
 لیکن نیوم شہر کے لئے بن سلمان نے جس مقام کا انتخاب کیا وہاں الحویطات قبیلے کے 20000 افراد رہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بن سلمان نے اس  کےعلاقے  مکانات خالی کرنے اور شہر کی تعمیر کا عمل شروع کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنے کا ارادہ کیا ہے  لیکن انھیں وہاں کے رہائشیوں کی غیرمعمولی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی سکیورٹی فورسز نے عبدالرحیم الحمد الحویطی کو گولی مار کر ہلاک کردیاجنہوں نے اپنا گھر چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम