Code : 3925 3 Hit

سعودی اتحاد کا یمن کے صوبہ الحدیدہ پر وسیع پیمانے پر راکٹ حملہ

سعودی جارحیت پسنداتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کو بڑے پیمانے پر میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی شہریوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رپورٹ کے مطابق  سعودی جارحیت پسندوں نے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، دریں اثنا  صوبے کے کچھ علاقوں کو بڑے پیمانے پر توپخانے کے حملوں کا بھی نشانہ بنایا گیا،اسی سلسلہ میں الحدیدہ میں الدریھمی علاقہ سعودیوں کے سب سے زیادہ جارحانہ حملوں کا نشانہ تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ایک طرف تو بڑے بڑے دعوے کرتا ہے کہ اس نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظراس ملک پر اپنے حملے بند کردیے ہیں لیکن اس کے باوجود آئے دن بے گناہ نہتے عوام کو نشانہ بناتا رہتا ہے جس میں زیادہ تر تعداد بے گناہ بچوں اور خواتین کی ہوتی ہے اوپر سے عالمی برادری ایسے خاموش ہے جیسے یمن میں کچھ ہو ہی نہیں رہا  اس لیےان کو معلوم ہے کہ اگر بولیں گے گے تو فنڈ بند ہوجائیں گے ،اقوام متحدہ پر تو سعودی ڈالروں کی اتنی چھاپ ہے  کہ اس نے سعودی عرب کے نام کو بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے تبھی تو یمنی عہدہ دار نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے فیصلے سعودی ڈالروں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین