Code : 3520 5 Hit

سعودی اتحاد کی یمن کے متعدد شہروں پر 48 بار بمباری

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کے شہروں پر 48 فضائی حملے کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان  بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اس ملک کے صوبہ مأرب کے مجز شہر پر نو بار بمباری کی گئی جبکہ حرض اور عبس شہروں پر 15 بار بمباری کی گئی  اور صوبہ صعدہ کے مران،الملاحیہ اور باقم شہروں کو 18 بار بار نشانہ بنایا گیا۔
یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر حیدان میں مران رہائشی علاقے پر حملے کے نتیجے میں 3 عام شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھرمغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں کے محاصرے میں لیے گئے الدریهمی شہر کے گاؤں المنقم میں سعودی اتحادی افواج کے شہریوں کے گھروں اور املاک پر مارٹر حملے میں ایک آٹھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یمن پر حملوں کے مسلسل بڑھنے کے نتیجہ میں حملہ آور قوتوں کےلیے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔






0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین