Code : 2560 45 Hit

سعودی شہری ہی پینساکولا حملہ کا ذمہ دار ہے: ایف بی آئی

ایف بی آئی نے سعودی شہری اور امریکی فضائیہ کے اہلکار محمد سعید الشمرانی کی تصویر شائع کرکے سرکاری طور پر اس کو پینساکولا پر ہونے والے حملہ کا ذمہ دار ٹھہریا ہے۔

ولایت پورٹل:فلوریڈا کے پینساکولا علاقہ میں واقع امریکی  فضائیہ کے اڈے پرہلاکت خیز فائرنگ کےتقریبا دو دن بعد ، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن یا فیڈرل پولیس (ایف بی آئی) نے ایک21 سالہ سعودی شہری کی تصویر جاری کر کے  اس سرکاری طور پر اس پر حملے کا الزام عائد کیا ہے،ایف بی آئی نےجمعہ کے روز فلوریڈا کے پینساکولا علاقہ میں واقع امریکی  فضائیہ  کے اڈے پر ہونے والےحملہ  کے بارے میں کیس کی مزید چھان بین کرنے کے لیے  آج صبح  ٹویٹر کے اپنے صفحہ پر ایک فون نمر دیا ہے ،یادرہے کہ مذکورہ حملہ میں تین امریکی اور ایک سعودی شہری ہلاک اور آٹھ افراد زخمی  ہوگئے تھے،امریکی فیڈرل پولیس کے تحقیقاتی ادارے نے 21سالہ سعودی شہری کی تصویر شائع کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پینساکولا پر حملہ کرنے والے کی شناخت محمد سعید الشمرانی  کے نام سے ہوئی ہے ،ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی کوئی اس سعودی شہری کی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات رکھتا ہے وہ ایف بی آئی کو دے تاکہ  امریکی فوجی اڈے پر  ہونے والے حملے کی تحقیقات میں کام آسکیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین