ولایت پورٹل:امریکہ کی مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملکوں کی حکومتوں کی حمایت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے،انھوں نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں وحشی ہیں اس لئے ظلم بربریت کی حمایت کرتی ہیں،انھوں نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ امریکی حکومت کا رابطہ قومی سلامتی کے منافی ہے،انھوں نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے ان دونوں ملکوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو بھی خطرناک قرار دیا،واضح رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار فروخت کئے جانے کی بارہا حمایت کی ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت بند کئے جانے کے امریکی کانکریس کے فیصلے کو ویٹو بھی کر دیا۔
سحر
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں وحشی ہیں:امریکی رکن کانگریس
امریکہ کی مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں وحشی ہیں اس لئے ظلم بربریت کی حمایت کرتی ہیں۔

wilayat.com/p/1582
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین