یوکرین کا ماریوپول شہر روس کے قبضے میں

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد روسی افواج نے اس ملک کے ماریوپول شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ روسی افواج نے یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد ماریوپول شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، رپورٹ کے مطابق روسی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ازوفیسٹل سٹیل پلانٹ میں یوکرین کی آخری باقی ماندہ فوج کے ہتھیار ڈالنے اور روسی افواج کے قبضے سے ماریوپول مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ایک سرکاری خط لکھا جس میں صدر ولادیمیر پوتن کو ازوفسٹل پلانٹ پر قبضے اور ماریوپول کے زوال سے آگاہ کیا گیا، روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ 531 یوکرائنی قوم پرست عسکریت پسندوں نے جمعہ کی شام ایزوفسٹل سٹیل پلانٹ میں ہتھیار ڈال دیے اور بڑے صنعتی زون کا محاصرہ ختم کر کے اسے روسی افواج کے مکمل کنٹرول دے دیا، جس کے بعد انہوں نے زیر زمین تنصیبات پر قبضہ کر لیا۔
کوناشینکوف کے حوالے سے اسپوٹنک نے کہا کہ ازوف بٹالین کے جنگجوؤں کے آخری گروپ نے جمعہ کو ہتھیار ڈال دیے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین