Code : 2585 39 Hit

قطر کا بحران ابھی جاری ہے: اماراتی وزیر

متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ نے ریاض سربراہی کانفرنس میں امیرقطر کی عدم موجودگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ بحران بدستور جاری ہے۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات کے مشیر خارجہ انور قرقاش نے  ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کی عدم موجودگی پر منگل کی رات رد عمل کا اظہار کیا،قرقاش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا: "میرے خیال  میں ، قطر کا بحران جاری ہے ، حالانکہ مجھے یقین ہے کہ ہر بحران کا ختم ہونے والا ہے اور اس خطے کے مفاد کے لئے بھی  صادقانہ اور دیرپا حل موجود ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمیم بن حمد کا ریاض سربراہی کانفرنس میں موجود نہ ہونا ان  کے مشیروں کی غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے،قرقاش نے کہا کہ  قطر اور چار عربممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا بنیادی علاج کے علاوہ   اس بحران کا کوئی حل نہیں ہے،یادرہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس منگل کو ریاض میں منعقد ہوا جس کے لیے سعودی بادشاہ نے امیر  قطر کے امیر تمیم بن حمدآل ثانی کو خصوصی دعوت دی تھی لیکن اس  باوجود وہ اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ قطری وزیر اعظم عبدالله بن خلیفه آل ثانی اور وزیر داخلہ نے  امیرکے نمائندوں کے طور پراجلاس میں شرکت کی،قابل ذکر ہے کہ چار عرب ممالک (مصر ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین) نے دوسال سے  دہشت گردی کی حمایت کرنے کے بہانے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں اوراس کے لیے اپنی  تمام زمینی ، سمندری اور فضائی حدود کو بند کررکھا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम