Code : 2441 92 Hit

بولیویا کے صدر کچھ ہی دنوں میں اپنے عہدہ سے مستعفی

بولیویا کے صدر ایو مورالس جو حال ہی میں صدارت کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے آج اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے صدر ایو مورالس نے اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے،مورالس نے اپنے استعفے کے بعد تقریر کرتے ہوئے ملک میں بدامنی اور عدم تحفظ پیدا کرنے پر حزب اختلاف اور اس کے رہنماؤں پر کڑی تنقید کی،رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق  بولیویا کے سینیٹ کی سربراہ محترمہ ایڈریانا سلاتریہ ، جنہیں  صدر کے استعفیٰ کے بعد عارضی طور پر  حکومت چلانا تھی انھوں نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے،قابل ذکر ہے کہ مورالس حالیہ صدارتی انتخابات میں اپنے حریف کارلوس میسا کو معمولی فرق سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تھے،بولیویا کی انتخابی عدالت نے صدارتی انتخابات کی گنتی کے اختتام کے بعد جمعہ کے روز ایو مورالس کی فتح کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی،انتخابی عدالت کے مطابق ، مورالس نے انتخابات میں 47.08فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کارلوس میسا ، نے 36.51 فیصد ووٹ حاصل کیے لہذا چونکہ ان کے درمیان 10فیصد سے زیادہ کا فرق ہے لہذا دوسرے مرحلے میں  انتخابات نہیں ہوں گے،تاہم ، اپوزیشن نے مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کیا اور پچھلے کچھ دنوں سے ملک کی سڑکوں  پر  احتجاج اور ہنگامہ آرائی کررہے ہیں،ادھر مغربی میڈیا  کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کے الزامات کے علاوہ ، مخالفین نے ان کے تیسری بار صدر بننے  کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے،بولیوین آئین کے مطابق ایک شخص مسلسل دو  ہی مرتبہ  صدر بن  سکتا ہے،مورالس کے مستعفی ہونے کے اعلان سے چند لمحے قبل ، کچھ ذرائع  ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ ان کا نجی طیارہ نامعلوم منزل کی طرف پرواز کر گیا ہے۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम