Code : 2220 93 Hit

تحریک فلسطین کی جانب سے ایک نیا میزائل لانچ

تحریک فلسطین کی عسکری ونگ ناصر الدین بٹالین نے اپنی تاسیس کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نئے میزائل کا اجراء کیا۔

ولایت پورٹل:تحریک فلسطین کی عسکری ونگ یا عوامی تحریک نے کل رات اپنی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک جشن کا انعقاد کیا جس میں iq25 نامی میزائل کی رسم اجرا ہوئی ، قابل ذکر ہے کہ iq25نام شہید اسماعیل اسماعیل ابوالقمصان کے نام پر رکھا گیا جو ناصر صلاح الدین  بٹالین کے بانی تھے یادرہے کہ  اس میزائل میں وار ہیڈ موجود ہے جس کے بارے میں ناصر صلاح الدین  بٹالین نے بتایا ہے ،جشن کے آخر میں تحریک کی طرف سے اعلامیہ صادر ہوا جس میں درج ذیل موضوعات پر اتفاق رائے کیا گیا:
.1فلسطین کی آزادی تک وسیع پیمانے پر استقامت اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور فلسطینیوں کے حقوق واپس لے جائیں گے۔
 2 .اگر فلسطین  کو آزاد کرانا ہے تو پوری فلسطینی قوم کو متحد ہونا پڑے گا ۔
.3 امریکہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے سینچری ڈیل کا معاملہ کا مقصد فلسطینیوں کے تشخص کو مٹانا ہےجس کو  کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
.4 غزہ کا محاصرہ ختم ہونے اور تمام مطالبات پورے ہونے تک واپسی مارچ جاری رہے گا ۔
.5 صہیونی دشمن کے ساتھ روابط کو معمول پر لانے کے لیے لیے تمام اشکالات اور شبہات کو دور کیا جائے گا ۔
. 6قیدیوں کو آزاد کرانے کے لئے کوشش کی جائے گی ۔
. 7بیت المقدس کا اسلامی اور عربی تشخص برقرار رکھا جائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम