ولایت پورٹل:عربی21 ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر Itamar Benguir نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق انتہا پسند وزیر اور "Jewish Power” پارٹی کے سربراہ نے صہیونی قابض پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینی پرچم یا کسی بھی ایسے جھنڈے کو مقبوضہ علاقوں میں لگانے کرنے سے منع کرے جو فلسطینی تنظیموں کی شناخت ظاہر کرتا ہو اور اسرائیلی حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کرتا ہو۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے نجی چینل (12) سمیت اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گوئر کا یہ اقدام ان کے اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کی خبر کے بعد عمل میں آیا، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے اسرائیلی جیلوں میں زندگی کے 40 سال گزارنے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی رہائی کے جشن کو روکنے کے لیے ان کے احکامات کو نظر انداز کیا۔
صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا کہ ایسی تقریب کا انعقاد دہشت گردی (مزاحمتی گروہوں) کی کھلی حمایت ہے اور ایسی تقریب کی اجازت نہیں دی جا سکتی یاد رہے کہ عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور انتہا پسندانہ رویے میں مشہور بن گوئر نے گزشتہ ہفتے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے کام شروع کرنے کے پہلے دن سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بے حرمتی کی جس کا مقصد دنیا بھر کے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا تھا۔
صیہونیوں کی مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر پابندی عائد
صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے اسرائیلی حکومت کے پولیس چیف کو مقبوضہ علاقوں میں عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

wilayat.com/p/9583
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین