Code : 1517 12 Hit

آؤ مل کر ترقی کے لیے کام کریں؛عمران کا مودی کو خط

پاکستان کے وزیراعظم نے ہندوستانی وزیراعظم کو خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مودی کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے، امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے، اور ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम