Code : 2543 34 Hit

کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم مکمل طور پر امریکہ کے کنٹرول میں ہے:شام

شام کے نائب وزیر برائے امور خارجہ نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم پر امریکی کنٹرول ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم شام کے بارے میں حقائق کو مسخ کررہی ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نےشام کیمیائی معاملے کو 2013 ءبعد سے اس ملک کے خلاف ہونے والی سازش کا کا حصہ قرار دیا ہے،انہوں نےمزید کہا کہ شام میں  پہلا کیمیائی حملہ2013 میں  خان العسل  پر ہوا تھا جو دہشت گردوں نے کیا  تھا اس وقت  مغربی ممالک  نے حقائق واضح  کرنے والی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا ، جب ایک تحقیقاتی ٹیم کو کیمیائی حملے کی چھان بین کرنے کے لیے خان العسل   میں ہونا چاہیے تھا ہمیں جوبر میں اچانک کیمیائی حملہ کی خبر ملی،شامی عہدیدار نے مزید کہا کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم میں شامل ہوگیا ہے ، ہم  نے اپنے تمام کیمیائی گودام ختم کردیے ہیں،شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے یا معاہدے سے نکلنے کے درمیان ایک  کوانتخاب کرنا تھا تو  آخر کار ہم نے ان ہتھیاروں کو باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا،المقداد نے کہا  کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں میں سے کچھ چھا رکھے ہیں  وہ ہمیں یہ بتائیں کہ یہ ہتھیار کہاں ہیں، شام ہر طرح کے کیمیائی ہتھیاروں یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے عاری ہے ، جبکہ اسرائیل کے پاس یہ ہتھیار موجود ہیں،شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہمارے خلاف لڑنے والے مسلح عناصر نے شام کی فوج کے ساتھ ساتھ آپسی جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا،انھوں نے مزید کہا کہ  مغربی ممالک شام کے کیمیائی  ہتھیارں کے موجودگی کے بارے تحقیق کرنے والی ٹیم کی بات سننے سے بھی گریز کرتےرہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम