Code : 2457 98 Hit

عالم اسلام کو آج اتحاد کی ضرورت ہے: آیت اللہ خامنہ ای

اتحاد بہت سی مشکلوں کو دور کرسکتا ہے، یہ اتحاد اسلامی معاشرے اور اسلامی قوموں کو عزت و وقار سے مالا مال کرسکتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ اسلامی ملکوں کی صورتحال کیا ہے۔ آج آپ ان مسلمانوں کی صورت حال کا مشاہدہ کریں کہ جن کی آبادی دنیا کے ایک چوتھائی حصے پر مشتمل ہے۔ ان لوگوں کی دنیا کی سیاست پر اثر اندازی کا تناسب غیر ملکی طاقتوں اور غلط نیت و ارادہ رکھنے والی طاقتوں کے مقابلہ میں کس قدر کمزور اور کمتر ہے۔

ولایت پورٹل: آج جس بات پر میں تأکید کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم مسلمانوں کے اولین فرائض میں اتحاد و اتفاق کا مسئلہ ہے، آج عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے، البتہ تفرقہ کے عوامل و عناصر بھی موجود ہیں لہٰذا ان عناصر پر غلبہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی عظیم مقصد سعی پیہم کے بغیر حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد بھی بغیر محنت و کوشش کے حاصل ہونے والا نہیں ہے، ہمارا فریضہ ہے کہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد وجود میں لانے کے لئے کوشش کریں، یہ اتحاد بہت سی مشکلوں کو دور کرسکتا ہے، یہ اتحاد اسلامی معاشرے اور اسلامی قوموں کو عزت و وقار سے مالا مال کرسکتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ اسلامی ملکوں کی صورتحال کیا ہے۔ آج آپ ان مسلمانوں کی صورت حال کا مشاہدہ کریں کہ جن کی آبادی دنیا کے ایک چوتھائی حصے پر مشتمل ہے۔ ان لوگوں کی دنیا کی سیاست پر اثر اندازی کا تناسب غیر ملکی طاقتوں اور غلط نیت و ارادہ رکھنے والی طاقتوں کے مقابلہ میں کس قدر کمزور اور کمتر ہے۔


15 مارچ 2009 کو عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر بعض ملکی ذمہ داروں سے ملاقات کے دوران خطاب
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम