0 Hit

مراکشی عوام نے صیہونی پرچم نذر آتش کیا

صیہونی حکومت کی فلسطین کے خلاف پالیسیوں کے احتجاج میں مراکشی عوام صیہونی پرچم کو نذر آتش کیا۔

ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ، مراکشی عوام نے گذشتہ روز فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کے موقع پر صہیونیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی،رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی ریلی  54 تنظیموں کی دعوت پر منعقد ہوئی جس میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔
واضح رہے کہ مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے رباط میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکا نے نے فلسطینی عوام اور ان کی اقدار بالخصوص القدس کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
مراکشی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو فلسطینی مقصد کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے نعرے لگائے۔
مراکش کے شاہ محمد ششم نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ، ایک پیغام جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسئلۂ  فلسطین کا حل مغربی ایشین خطے میں دیرپا اور جامع حل کی کلید ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین