مشرق وسطی کا مسئلہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی حل ہوسکتا ہے:الجزائر کے صدر

الجیریا کے صدر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ان کے ملک کے لئے مقدس اور اہم ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی مشرق وسطی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔

ولایت پورٹل:صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست تشکیل دینے کا  فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے،انھوں نے ورچؤل طور پرمنعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مزید کہا  کہ فلسطین کا معاملہ الجزائر کے حکام  اور اس  ملک کے عوام کے لئے مقدس ہے اور یہ سب سے اہم مسئلہ کے طور پر باقی  رہے گا۔
الجزائر کے صدر نے کہا کہ القدس کے دارالحکومت کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر مبنی  فلسطینی ریاست کی تشکیل کے سوا  فلسطین کے مسئلہ  کے حل کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے،اگر یہ ملک تشکیل پاتا ہے تو مشرق وسطی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
یادرہے کہ انھوں نے اس پہلے بھی کہا تھا کہ وہ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم نہیں کرتے اور الجزائر اس مسئلے میں حصہ نہیں لےگا۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین