Code : 2332 66 Hit

لبنان کی عوام نے اپنی خود اعتمادی کو ثابت کر دیا ہے:سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومت نے عوام کے دباؤ میں آکر اصلاحاتی عمل کو شروع کیا ہے کہ اور یہ اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے لبنان کی صورتحال پراپنے خطاب میں کہا کہ لبنان کے عوام کے احتجاج نے ان کی خود اعتمادی کو ثابت کردیاہے اور لبنان کی حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام کے مطابق سلسلہ وار طریقے سے ہونے والے فیصلوں پر عمل در آمد  شروع کیا جائے،حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت نے اصلاحاتی عمل کو عوامی دباؤکے تحت شروع کیا اور یہ اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے اور بے روزگار افراد، غریبوں اور احتجاج کرنے والوں کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہیے،سید حسن نصرالله نے کہا کہ حزب اللہ عوامی احتجاج میں براہ راست شرکت نہیں کر سکتی اس لئے کہ اگر حزب اللہ احتجاجی تحریک میں شامل ہو گئی تو یہ دوسری شکل اختیار کر سکتی ہے اور دوسرے لوگ حزب اللہ پر سیاسی سرگرمیوں اور دیگر مسائل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرئیں گے،حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے لبنان اور لبنانی عوام کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ،  حکومت کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کی مخالف ہے اس لئے کہ کشیدگی اور اقتدار میں خلا پیدا ہونے سے اس ملک میں عدم استحکام پیدا ہو جائے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम