لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ کے شکرگزار ہیں:لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کا اقدام قابل قدر ہے اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

ولایت پورٹل:البناء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزير خارجہ شربل وہبہ  نے بیروت میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے اقدام کو قابل قدر سمجھتے ہیں اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ کے قدرداں ہیں لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں حزب اللہ لبنان نے اہم کردار ادا کیا ہے اس نے کہا کہ حزب اللہ نے شام کی سرحد سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ لبنانی وویر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے لبنان کے سابق وزير خارجہ جبران باسل کے خۂاف امریکی پابندیوں کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے، امریکہ نے حال ہی میں لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسل پر پابندی عائد کی ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین