Code : 3251 91 Hit

سعودی عرب اور ترکی میں پھرسے کورونائی لڑائی شروع

ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے والوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونےسے متعلق کسی بھی ملک کو مطلع نہیں کیا۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے آج (جمعرات کو) ملک میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کورونا وائرس کا ذکر تے ہوئے سعودی حکومت پر عمرہ کرنے والے افراد کے درمیان اس وائرس کے پھیلنے کے سلسلہ میں رازداری کا الزام عائد کیا۔
صویلو نے سعودی عرب سے ترکی واپس آنے والے افراد میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ  سعودی حکومت نے ترکی اور دیگر ممالک کو عمرہ  کرنے والے افراد کے درمیان کورونا وائرس پھیلانے سے آگاہ نہیں کیا ۔
ترک وزیر داخلہ نے  کہا کہ جیسے ہی عمرہ سے لوٹنے والے افراد میں اس وائرس کا پہلا کیس درج ہوا تو حکومت نے اس وباء سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کرنا شروع کردیئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مارکیٹوں کو ہر گز بند نہیں کیا جائے گا بلکہ احتیاطی تدابیر کے  بہت سے  قوانین نافذ کیے جائیں گے اور لوگوں کو بازاروں میں آتے جاتے ہوئےچیک کیا جائے گا۔
ترک وزیر داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں اب تک 2433افرادکورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے59 افراد کی موت ہوچکی ہے۔





1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम