Code : 1955 5 Hit

مسئلہ کشمیر عالم اسلام کا اہم اور دردناک مسئلہ ہے:خطیب جمعہ تہران

تہران میں نماز جمعہ کے خطیب کا کہناہے کہ ہندوستانی حکومت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی توقع نہیں کی جاتی تھی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ کشمیر کو عالم اسلام کا اہم اور دردناک مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی توقع نہیں کی جاتی تھی،خطیب جمعہ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کا کشمیر سے متعلق اقدام ہندوستان کے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے اور ہندوستانی حکومت کو اپنے اس اقدام پر نظر ثانی کرنی چاہیے، خطیب جمعہ نے یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ کے بھائی کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی یقینی ہے اور رہبر معظم نے یمنی وفد  کے ساتھ حالیہ ملاقات میں بھی اس کی طرف اشارہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ یمنی عوام نے استقامت اور پائداری کے ساتھ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی اور دردناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम