یہودیوں کی عیدیں آتے ہیں مسجدالاقصی پر صیہونی یلغار شروع

پیر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الاقصی پر صہیونی آباد کاروں کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سخت فوجی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر 26 ستمبر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الاقصی پر صہیونی آباد کاروں کے حملے میں شدت آگئی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سخت فوجی اقدامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے اس اسلامی مقدس مقام پر حملے کے دوران یہودی آباد کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے میدانوں میں اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد میں موجودگی کی اطلاع دی،رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکار آج صبح سے مختلف گروہوں میں بٹ گئے ہیں اور انہوں نے مسجد الاقصی پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
درایں اثنا فلسطینی نوجوانوں نے مسجد الاقصی کے اندر قابض صہیونیوں پر پٹاخے بھی پھینکے اور ان کا مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے،فلسطینی ذرائع کے مطابق درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر حملہ کیا۔نیز فلسطینیوں کو دبانے کے لیے متعدد صیہونی فوجیوں کو مسجد الاقصی کی چھت پر تعینات کیا گیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اندر اعتکاف کرنے والے فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا، نیز انہوں نے فلسطینی صحافیوں اور طلباء کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین