صیہونی فوج مغربی پٹی کے الحاق پر فلسطینیوں کے رد عمل سے سخت خوفزدہ ہے:صیہونی میڈیا

میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی پٹی کے کچھ حصوں کو مقبوضہ علاقوں میں الحاق کرنے اور اس سلسلے میں پینترے بازی کرنے کی کوشش کے بعد اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے شدید رد عمل سے سخت پریشان ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج مغربی پٹی کے کچھ حصوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے منظرناموں کا جائزہ لینے کے لئے آنے والے دنوں میں ایک فوجی مشق کا انعقاد کرنے والی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اہلکار جو مغربی پٹی کے کچھ حصوں کو مقبوضہ علاقوں میں الحاق کرنے پر فلسطینیوں کے شدید رد عمل سے گھبرائے ہوئے ہیں ، الحاق کے بعد کے منظرناموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک فوجی مشق کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔
صہیونی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے علاوہ صیہونی انٹیلی جنس سروس (شاباک) کے نمائندے اور اسرائیلی پولیس بھی اس مشق میں موجود رہے گی۔
صہیونی حکومت کی سکیورٹی کی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ تل ابیب نے مغربی پٹی کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کے بعد فلسطینیوں کی طرف سے سخت ردعمل کی پیش گوئی کی ہے  اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی ساز وسامان میں مہیا کررکھا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین