Code : 1716 5 Hit

صیہونی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف

صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر خارجہ “یسرائیل کاٹز” نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیاہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی وزیر خارجہ “یسرائیل کاٹز” نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ابو ظبی میں اماراتی حکام سے غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں اور صہیونیوں کی بازیابی کے معاملے پر اماراتی حکام کے ساتھ بات چیت کی،عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ‌ میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے ابو ظبی دورے کی خبر کو مخفی رکھا گیا تھا، گذشتہ روز اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے اس دورے کو میڈیا میں لانے کی اجازت دی ہے،اخباری رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی،اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے گذشتہ برس نومبر میں انکشاف کیا تھا کہ فوج اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم ‘القسام بریگیڈ’ کے درمیان قیدیوں‌ کے تبادلے کے حوالے ہونے والی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے ‘ہدار گولڈن’ اور ‘ارون شائول’ کی رہائی کے لیے کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں،اسرائیلی وزیر نے ابو ظبی میں اماراتی حکام سے بھی بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات،ایران کی طرف سے درپیش خطرات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम