Code : 2900 21 Hit

امریکہ کے مشرق وسطی سے نکل جانے تک عراقی عوام کا انقلاب جاری رہے گا: حزب اللہ عراق

عراق کی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی عوام نے جس طرح سن 1920 میں انگریزوں کے قبضے کے خلاف انقلاب اور بغاوت کی تھی وہ اسی طرح امریکہ کے خلاف بھی انقلاب جاری رکھیں گےجب تک نہ صرف عراق سے بلکہ پورے مغربی ایشیاء سے امریکی فوجوں کا انخلاء نہ ہوجائے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کتائب حزب اللہ نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز عراق میں سڑکوں پر آنے والے لاکھوں مظاہرین نے پوری دنیا کے دانشوروں خاص طور پر دانشمندوں ، خاص طور پر ریاستہائے متحدہ کے صاحبان عقل وفہم کو ایک واضح اور روشن پیغام  دیا کہ وہ اپنی بے وقوف حکومت پر عراق سے امریکی فوجیں واپس بلانے کے لئے دباؤ ڈالیں۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی کی اس ذیلی تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ  عراق کی شریف اور عزیز ملت نے 1920 میں برطانوی قبضہ کے خلاف انقلاب برپا کیا تھا اور اب امریکہ  کے خلاف دوسرا انقلاب شروع کیا ہے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نہ صرف عراق سے بلکہ پورے مغربی ایشیاء سے امریکی فوجوں کا انخلاء نہ ہوجائے۔
عراق کی کتائب حزب اللہ  جس نے اپنے کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت تقریبا تیس کے قریب  شہید دیے ہیں ،نے اپنے بیان میں کہا ہے  بغداد کی سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام میں مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ  یہ قوم متحدہ ہے اور اپنے اسی اتحاد کے ذریعہ امریکی سامراج  کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کے بیان میں مزیدآیا ہے کہ  عراقی عوام بلند آواز میں پوری دنیا تک  یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ جارح قابض طاقتوں کے لیے بین نہرین کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम