ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہادی العامری کی سربراہی میں فتح اور صدرتحریک سے وابستہ سائرون عراق کے دو بڑے پارلیمانی اتحاد متفق ہوگئے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ایسا مسودہ پیش کیا جائے جس کے تحت امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالا جاسکے،یادرہے کہ یہ اتفاق رائے جمعہ کے روز بغداد ائر پورٹ پر امریکہ کی دہشتگردانہ کاروائی کے بعد عمل میں آیا ہے جس میں کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت واقع ہوگئی تھی،عراقی پارلیمنٹ کےالفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے جمعہ کو ایک بیان میں جنرل حاج قاسم سلیمانی کے قتل کو "گھناؤنی شرارت" قرار دیتے ہوئے عراق سے غیر ملکی افواج کو جلاوطن کرنے کے لئے تمام عراقی سیاسی گروہوں سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
عراق کے فتح اور سائرون اتحاد کا ملک سے امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے پر اتفاق رائے
عراق پارلیمنٹ کی دو بڑی اتحادی جماعتیں فتح اور سائرون نے امریکی فوجیوں ملک بدر کیے جانے کے لیے قانون پاس کرنے پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔

wilayat.com/p/2758
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین