Code : 2642 38 Hit

عراقی پارلیمنٹ اسپیکر کا امریکہ کا خفیہ دورہ ایک سازش ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

دو عراقی قانون سازوں کا خیال ہے کہ عراقی پارلیمنٹ اسپیکر کا امریکہ کا خفیہ دورہ عراق کے اگلے وزیر اعظم کی تقرری میں واشنگٹن کی نئی سازش کی نشاندہی کرتا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں چلنے والے پارلیمانی اتحاد النصر کے  پارلیمنٹ ممبر احمد الحمدانی  نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے  خفیہ طور پر امریکہ کا دورہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کے ان سخت حالات میں الحلبوسی کا واشنگٹن کے دورے نے کافی سوال کھڑے کیے ہیں اور نہایت تعجب بھی ہورہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ دورہ  مشکوک ہے اور اس فوری اور اچانک سفر میں کوئی سازش پوشیدہ ہوسکتی ہے،مذکورہ عراقی نمائدہ نے الحلبوسی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر کے اہداف کو عوام کے سامنے واضح کریں تاکہ لوگوں کو اس کا یقین ہوسکے،الحمدانی نے نشاندہی کی کہ اگر اس طرح کے دوروں سےالحلبوسی  کا مقصد اپنے عہدے پر باقی رہنے کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہو تو ، اس سے ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ قوم تمام سیاسی طبقات سے مشتعل ہے،ادھر الفتح اتحاد کے نمائندہ حنین القدو  نے بھی جمعرات کو الحلبوسی  کے دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتکاری عراق میں عبد المہدی کی جگہ ایسے شخص کولانا چاہتی ہے جو ان کی پالیسیوں کے مطابق کام کرے اور امریکہ کے اشاروں پر ناچے،القدو نے مزید کہا کہ امریکہ اگلے وزیر اعظم کے انتخاب میں  ہر لحاظ سے  اپنی سیاست کومسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انھوں نے المعلومہ نیوز ایجنسی کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحلبوسی کو واشنگٹن دعوت دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے  کیونکہ امریکہ چاہتا ہے عراق کا نیا وزیر اعظم ایسا شخص ہونا چاہیے جو اس کے اشاروں پر چلے نیز ایران اور الحشد الشعبی سے دور ہو۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین