Code : 2521 55 Hit

عراق کا بحران ہمیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے؛کویتی سیاستداں کا انتباہ

کویت کے ایک ممتاز سیاستدان اور کویتی پارلیمنٹ کے سابق ممبر نے کردوں اور بدامنی کے ذریعہ عراق کے ٹکڑے کرنے کے امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کے بارے میں کویتی حکام کو متنبہ کیاہے۔

ولایت پورٹل:کویت کی پارلیمنٹ کے سابق ممبر اور اعلی سیاستداں ناصر الدویلہ نے عراقی حکومت کے خاتمے اوراس ملک میں  خشک و تر کو ایسے ایک ساتھ جلانے والےانتشار کے کویت کی طرف رخ کرنے بارے میں اس ملک کے حکام کو خبردار کیا ہے،الدویلا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ، عراق کی موجودہ صورتحال  میرے خلاف تین ملکوں کی قانونی چارہ جوئی کی  کاروائی کرنے سے کہیں زیادہ سنگین ہے ،ظاہر ہے کہ تینوں ممالک کی طرف سے میرے خلاف بیک شکایات کرنے اتفاقی نہیں ہے  لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،انھوں نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں مزید لکھا ہے کہ اس وقت اہم یہ ہے کہ   آج کویت کو عراق جیسے حالات  اس کی سلامتی کو مجروح کرنے میں اسرائیلی کردار کے بڑے خطرہ کا سامنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں کسی بھی ظرح کا بحران کویت کے لئے تباہ کن ہے اور اس کے استحکام کے لئے خطرہ ہے ، کویت کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ عراقی استحکام آج کویتی سلامتی کے لئے ضروری ہے ،ہمیں کوچنر اور نیتن یاہو جیسے افراد کواجازت نہیں دینی چاہئےکہ وہ عراق کے لیے منصوبہ بندی کریں  کیونکہ عراق میں کوئی بھی کرائے کی حکومت  ہمارے لئے خطرہ ہے،الدویلہ  نے مزید کہا کہ میں یقین   کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ عراق کے نائب صدر کے کردستان دورہ کا براہ راست تعلق عراق کے واقعات سے ہے کیونکہ کرد حکام کے مالی امداد کے لیے کچھ علاقائی ممالک کے دورے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں  اور ان سب ایک مضبوط منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے تا کہ عراق کا تجزیہ کیا جاسکے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین