Code : 2736 35 Hit

عراقی فوج ایک حصہ دہشتگرد ہے:امریکہ

عراقی عوام کی طرف سے امریکی مخالف مظاہروں پر امریکی وزیر خارجہ نے غصہ میں آکر ایک ٹویٹ میں عراقی مسلح افواج کا حصہ الحشد الشعبی کے رہنماؤں کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

ولایت پورٹل:امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے عراق کی صورتحال کے بارے میں حالیہ اور متنازعہ بیان میں اور کل بغداد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے امریکی مخالف مظاہروں کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عراقی مسلح افواج کا حصہ "دہشت گرد" ہے،عرا ق میں امریکہ کے خلاف وسیع پیمانہ پر عوامی مظاہرے خاص طور کل بغداد میحں امریکی سفارتخانہ کے عظیم احتجاجی مظاہرے کی وجہ ٹرمپ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں امریکی وزیر خارجہ مائک پمپؤ نے عراقی ممتاز شخصیتوں اور مسلح افواج کی توہین جیسی اوچھی حرکت کرے ہوئے فوج کے ایک حصہ کو دہشتگرد قرار دیا ہے،یاد رہے کہ عراقیوں نے منگل کے روز بغداد میں واشنگٹن کے سفارت خانے کے سامنے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی ہلاکت خیز حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے  شہدا کے جنازوں کا دفن کیا،امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے عراقیوں  نے سفارت خانہ کےکچھ دروازوں کو آگ لگادی  جس کے بعد سفارت خانے کی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجہ میں دسیوں افراد زخمی ہوئے،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج صبح دو ٹوئیٹر تبصروں میں ان امریکی مخالف مظاہروں پر رد عمل کا اظہار کیا اور ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے عراقی مسلح افواج کی توہین کی اور انہیں دہشت گرد قرار دیا،امریکی وزیر خارجہ نے مزید لکھاکہ امریکی سفارت خانے پر حملےایران کی نیابت میں سرگرم ابو مہدی المہندس،قیس خز علی،ہادی العامری اور فالح الفیاض جیسے دہشتگردوں کے تعاون سے کیے گئے ہیں  جبکہ یہ افراد عراقی فوج کے اعلی عہدہ دارن ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین