Code : 1762 26 Hit

ایرانی تیل بردار کشتی کو ضبط کرنے پر برطانیہ کو دندان شکن جواب دیا جائےگا:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی تیل بردار کشتی کو ضبط کرنے پر برطانیہ کو بھر پوراور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایرانی تیل بردار کشتی کو ضبط کرنے پر برطانیہ کو بھر پوراور منہ توڑ جواب دیا جائےگا، میجر جنرل باقری نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ اور یورپی ممالک کی عہد شکنی اور خلاف ورزکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گذشتہ ایک سال تک صبر کا مظاہرہ کیا اور ایران نے عالمی برادری کے سامنے ثابت کردیا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی ایٹمی ادارے نے اپنی دس سے زائد رپورٹوں میں تائید کی کہ ایران اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے،میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران یکطرفہ طور پر معاہدے پر باقی نہیں رہ سکتا، انھوں نے برطانیہ کی طرف سے ایرانی تیل بردار کشتی کو ضبط کرنے کے اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران برطانیہ کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے،میجر جنرل محمد باقری نے ایرانی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل بردار کشتی  کو بے بنیاد وجوہات کی بنا پر روکا گیا ہے، یہ عالمی قوانین  اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے اور ہم ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔
مہر


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम