ایرانی نیٹ ورک کی صیہونی حکومت تک رسائی:صہیونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی میں اثر و رسوخ رکھنے والے ایک ایرانی نیٹ ورک نے اس حکومت کے سیاسی گروہوں میں اختلاف پیدا کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی گروہ صیہونی حکومت اور لیکوڈ پارٹی میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس نے صیہونیوں کے سیاسی معاملات کو متاثر کیا ہے۔
 صیہونی حکومت کے چینل 12 نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک ایرانی نیٹ ورک لیکوڈ پارٹی کی بعض شخصیات کے ساتھ رابطہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے،صیہونی چینل نے مزید کہا کہ یہ نیٹ ورک صیہونی دائیں اور بائیں بازوپارٹیوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے میں کامیاب ہوا ہے، غاصب صیہونی حکومت کے چینل 12 نے تاکید کی ہے کہ اس ایرانی نیٹ ورک نے نیتن یاہو کے خلاف پیغامات نشر کرنے کی کوشش کی ہے۔
یادرہے کہ  اس سے قبل بھی صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے ایران پر حملے کے لیے مختلف منظرنامے پیش کیے تھے لیکن وہ ان کے نتائج اور ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے ہونے والے نتائج کا اندازہ لگانے سے قاصر  رہے،واضح رہے کہ صیہونی فوجی حکام اس سے پہلے بھی متعدد بار ایران پر حملہ کرنے سے قاصر ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین