Code : 2311 142 Hit

ایرانی صدر نے اربعین کے موقع پر عراقی قوم کی مہمانوازی کا خط لکھ کر ادا کیا شکریہ

اربعین کے اس عظیم اجتماع نے یہ واضح کردیا کہ یہ کوئی صرف کلنڈر میں موجود مناسبت(فیسٹول) نہیں ہے بلکہ یہ ایک باقی رہنے والا معجزہ اور حسینی و عاشورائی ثقافت و تہذیب کو عام کرنے کامستحکم میڈیا ہے۔یہ عظیم ایک برکتوں سے مملو اجتماع ہے جس کے مخفی پہلو ہر سال پہلے سے کہیں زیادہ آشکار ہوتے جارہے ہیں اور اتحاد و اتفاق اور رسالت و ولایت کی بارگاہ میں دو ملکوں(عراق و ایران) کے عوام کا خلوص کے ساتھ شریک ہونا نیز ظلم،بربریت اور طبقاتی فکر کے خلاف ایک محاذ پر لانے کا ذریعہ ہے۔

ولایت پورٹل: موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے عراقی ہم منصب صالح برہم اور وزیر اعظیم عبد المہدی کو خط لکھ عراقی عوام ،حکومت اور مرجعیت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی بے لوث خدمات انجام دینے اور اس تاریخی و عظیم اجتماع کو حسینی ثقافت کی نشر و اشاعت کا اہم مرکز اور قیام عاشورا کا بہترین عکاس قرار دینے میں اہم کردار ادا کیا چنانچہ خط کا مضمون اس طرح ہے:
بسم‌الله الرحمن الرحیم
عزتمآب جناب برهم صالح صاحب(صدر مملکت عراق)
اور عزتمآب عالی جناب عبدالمهدی صاحب(عراقی وزیر اعظم)
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
اربعین کا یہ عظیم اجتماع  کہ جو ہر سال سے زیادہ اس سال با عظمت اور عالی شان تھا کہ جس میں پوری دنیا سے آزاد منش اور آزادی کے دلداہ لوگوں نے شرکت کی اس سے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر ایک زندہ جاوید حماسہ اور نہ بھلا سکنے والا واقعہ رقم ہوا جس سے عاشورا کے جوانمردوں کی آواز ایک بار پھر دنیا نے سنی۔
اربعین کے اس عظیم اجتماع نے یہ واضح کردیا کہ یہ کوئی صرف کلنڈر میں موجود مناسبت(فیسٹول) نہیں ہے بلکہ یہ ایک باقی رہنے والا معجزہ اور حسینی و عاشورائی ثقافت و تہذیب کو عام کرنے کامستحکم میڈیا ہے۔
یہ عظیم ایک برکتوں سے مملو اجتماع ہے جس کے مخفی پہلو ہر سال پہلے سے کہیں زیادہ آشکار ہوتے جارہے ہیں اور اتحاد و اتفاق اور رسالت و ولایت کی بارگاہ میں دو ملکوں(عراق و ایران) کے عوام کا خلوص کے ساتھ شریک ہونا نیز ظلم،بربریت اور طبقاتی فکر کے خلاف ایک محاذ پر لانے کا ذریعہ ہے۔
میں اپنے اوپر یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ تمام ملکی عہدیدار،علماء  اور عراقی مرجعیت کہ جنہوں نے امن و بھائی چارے کی فضا میں  کمال مہمان نوازی کا ثبوت دیا اور کسی بھی خدمت سے دریغ نہیں کیا دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کروں۔
اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں اور اس عظیم اجتماع کے منعقد کرنے والے افراد کی توفیقات میں اضافہ فرمائے  اور دونوں قوموں( عراقی و ایرانی) کو ہمیشہ دوستی،محبت اور سربلندی و اقتدار کے ساتھ جینا سکھائے۔
حسن روحانی
صدر آف اسلامی جمہوریہ ایران
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम