Code : 1469 25 Hit

ایرانی قوم فلسطینیوں کے تعاون سے فلسطین کے سلسلہ میں ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے امادہ ہے:ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 40 برس سے ایرانی قوم مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ ملکر فلسطین کے بارے میں ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے امادہ ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی آمد سے قبل کہا ہے کہ ایرانی قوم بیت المقدس اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑےگی،ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 40 برس سے ایرانی قوم مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ ملکر فلسطین کے بارے میں ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے امادہ ہے،حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو مظلوم اور ستمدیدہ اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ایرانی قوم کو فلسطینی، شامی، لبنانی ، افغانی اور یمنی اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ہم دنیا کے مظلوموں کے ساتھ ہیں ہم ان اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو سامراجی طاقتوں کے خلاف نبرد آزما ہیں،ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم فلسطین کی ستمدیدہ قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम