Code : 1913 8 Hit

آبنائے ہرمز میں موجودگی کے سلسلے میں امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلیں گے:جرمنی

جرمن حکومت نے واضح طور پر آبنائے ہرمز میں موجودگی کی امریکی تجویز کو رد کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان نے واضح طور پر آبنائے ہرمز میں موجودگی کی امریکی تجویز کو رد کردیا ہے، جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز میں موجودگی کے سلسلے میں امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلیں گے، ترجمان نے کہا کہ جرمنی کے لئے سفارتی راستہ طے کرنا اہم ہے اور اسی لئے جرمن حکومت امریکہ کی تجویز کے بارے میں محتاط ہے۔ واضح رہے کہ  اس سے قبل جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی امریکی درخواست کو رد کردیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम