Code : 4676 8 Hit

فرانسیسی صدر کو اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے:ترک صدر

ترک صدر نے فرانس میں پیغمبر اکرم ﷺکے توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت اور اسلام مخالف اقدامات کے لئے اس ملک کے صدر"ایمانوئل میکرون" کی حمایت اور جس طرح سے وہ مسلمانوں کے ساتھ سلوک کرتے ہیں ، کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 7 ویں صوبائی کانگریس کے موقع پراپنے خطاب میں مختلف امور کے بارے میں گفتگو کی، انہوں نے قرہ باغ تنازعات  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بھائی (الہام) علیئیف (صدر جمہوریہ آذربائیجان) کے ساتھ فون پر بات کی،ہمارے بھائی اب مقبوضہ علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں اور انہیں واپس لے رہے ہیں ۔
ترکی کے صدر نےا پنی تقریر میں ، فرانس میں پیغمبر اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی پر مبنی کارٹون کیےجانے کا ذکر کیا اور انہوں نے فرانس کے صدر کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہاکہ ایسےصدر کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے جو مختلف مذہبی گروہوں کے لاکھوں ممبروں کے ساتھ اس طرح سلوک کرتے ہیں،انھیں سب سے پہلے اپنی ذہنی جانچ کرو نا چاہیے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپ میں اسلام کے ساتھ کسی بھی طرح کی دشمنی ترک عوام کے خلاف دشمنی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں  فرانسیسی تاریخ کے ایک استاد کے پیغمبر اکرم (ص) کی توہین آمیز نقش نگاری کرنے اور چیچن طالب علم کے ہاتھوں ان کے قتل کے بعد فرانس میں وسیع پیمانہ پر رد عمل سامنے آیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین