Code : 1370 16 Hit

یورپی یونین کا ایران سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہونے پر اصرار

فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہو۔

ولایت پورٹل:اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ لودریان نے برسلز میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہو، فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رہےگی  اور ہم ایران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی معاہدے پر باقی رہے، اس نے کہا کہ وہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی سے بھی اس سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے، واضح رہے کہ ایران نے یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدے میں شامل ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران بھی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम