ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صوبہ الضالع کی ایک مسجد میں نماز گزاروں پر اماراتی فوج کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل قراردیا ہے، انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات جیسے چھوٹے ممالک اپنے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کی مدد سے یمنی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور اماراتی اور سعودی حکام کو اپنے بھیانک اور سنگین جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا، واضح رہے کہ صوبہ الضالع میں امارات کی فوج نے ایک مسجد پر نمازیوں پر حملہ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کردیا اس حملے میں متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مہر
یمنی نمازیوں پر اماراتی فوجیوں کا حملہ ایک غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل ہے:انصار اللہ
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے صوبہ الضالع کی ایک مسجد میں نماز گزاروں پر اماراتی فوج کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل قراردیا ہے۔

wilayat.com/p/1522
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین