مصر کی سرحد ہمارے لیے غزہ اور لبنان سے بھی زیادہ خطرناک ہے:صیہونی اخبار

ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ عام طور پر جو خیال کیا جاتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملحقہ غزہ اورلبنان کی سرحد خطرناک ہے لیکن  اس کے  برخلاف مصر کی سرحد زیادہ خطرناک ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ لبنان اور غزہ کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ہمیشہ سے غور کیا جاتا رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مصر کے ساتھ  ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر زیادہ سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور یہ زیادہ خطرناک ہے،رپورٹ کے مطابق مصر کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو دو خطرات درپیش ہیں؛داعش سے وابستہ سینا گورنری کا خطرہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات۔
صیہونی اخبار کے مطابق  اگرچہ منشیات کی اسمگلنگ کا خطرہ کم خطرناک ہوسکتا ہے ، لیکن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑائی  میں بھی فائرنگ کی جاتی ہے، یروشلم پوسٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اگرچہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج نے مصری سرحد کے پار منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پیشرفت کی ہے تاہم ان کامیابیوں نے منشیات کی اسمگلنگ کو پرتشدد بنا کر ظاہر کیا ہےاس لیے کہ اس سے  اسمگلر جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں اور سرحد پرتعینات اسرائیلی اورمصری فوجوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔
 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمگلروں نے کچھ علاقوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں میں گھس کر ان کے اسلحہ اور گولہ بارود چوری کیا ہےجبکہ صیہونی فوج ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین