Code : 2845 62 Hit

ڈیموکریٹک پارٹی والے مجھ حرامزادے کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں:ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ کے صدر ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں لیکن ڈیموکریٹک پارٹی والے اس حرامزادے کا مواخذہ کرنا چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایل ۔ایس۔یو۔ فٹبال ٹیم سے ملاقات کے دوران  کہا کہ ہم صدرات کی کرسی پر بیٹھے ہیں اور آپ میرے ساتھ تصویریں کھچوا رہے ہیں ،امریکہ کے پاس اس وقت ایک بہترین شخص ہے لیکن ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین اس حرامزادے کا مواخذہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،انھوں نے مزید کہا کہ صدارت کی کرسی تواس سے پہلے بھی یہیں تھی اور اس پر بہت سارے لوگ مجھ سے پہلے بھی بیٹھ چکے ہیں  جن میں سے کچھ اچھے بھی تھے لیکن بہت اچھے نہیں تھے جبکہ اس وقت اس کرسی بیٹھنے والا شخص بہت اچھا  ہے،مگر کیا آپ لوگ یقین کر سکتے ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ،وہ اس حرامزادے کا مواخذہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम